باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال میں موسلادھاربارش کے باعث دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
چکوال کے علاقے لکھوال میں مکان کی چھت گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک نوجوان بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات میں جاں بحق ہونے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
گھگھ کی ڈھوک میٹ میں مکان گرنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جان کی بازی ہار گئی ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
"`پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال"`
No:MC/CHK(245-20)
Date:04-09-20
*خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر*
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔
لکھوال مکان گرنے سےبچوں سمیت 4 افراد جانبحق، 2 شدید زخمی:ریسکیو 1122 چکوال@1122chakwal@khuram_manzoor pic.twitter.com/RwSianvByg— Khuram Manzoor (@1122chakwal) September 4, 2020
چکوال کے محلہ عثمان آباد میں چکوال بلڈنگ گرنے سے بھینسیں دب گئیں، ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے کے نیچے جانور دب گئے جن میں سے 4 بھینسوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 01بھینسا دب کر مر گیا۔
Date:04-09-20
*خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر*
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔محلہ عثمان آباد چکوال بلڈنگ گرنے سے بھینسیں دب گئیں:ریسکیو 1122 چکوال
ملبے کے نیچے جانور دب گئے جن میں سے 4 بھینسوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 01بھینسا دب کر مر گیا۔@1122chakwal @khuram_manzoor pic.twitter.com/lhDi4uNsn5— Khuram Manzoor (@1122chakwal) September 4, 2020
تلہ گنگ شہر میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چچا بھتیجا جاں بحق ، چچی شدید زخمی ہو گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور رسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
محلہ صدیق آباد تلہ گنگ بلڈنگ گرنے سے اکوال کا رہائشی 48 سالہ صادق حسین ولد محمد حسین سر پر چوٹ آنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو معمولی زخمی ہوئے
چکوال کے علاقے کوٹ راجہ ڈیم نوجوان ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں آپریشن کمانڈر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ کوٹ راجہ کے رہائشی 2 نوجوان نہانے آئے اور ٹیم کو تیرتے ہوئے کراس کیا واپسی پر 22 سالہ کوٹ راجہ کا رہائشی ضل عباس ولد قلب حسین ڈوب گیا جسے دوسرے ساتھی اور وہاں موجود لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے،
پانی کی گہرائی 50 سے 150 فٹ تک ہے 8 رکنی ریسکیو ٹیم نے 4 گھنٹے سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم متاثرہ نوجوان نہیں مل سکا دھند، اور کم روشنی کی وجہ سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آپریشن صبح تک روک دیا ہے،