وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے فلائنگ آفیسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے، مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راشد منہاس کے گھر آیا ہوں، ایسے شہدا کی وجہ سے ملک کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں

 

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

 

ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

 

یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

Shares: