چیلنجوں اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کیا کرنا ہو گا، وزیراعظم کا اہم پیغام

0
43

چیلنجوں اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کیا کرنا ہو گا، وزیراعظم کا اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قیام پاکستان میں ان کے کردار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قائد کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرنے کیلئے قومی جذبے کی تجدید کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ہی وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے ایک آزاد ماحول میں ہمیں آنکھ کھولنے کا موقع ملا، قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک وژن رکھتے تھے جس کے نتیجے میں پاکستان کی شکل میں ایک علیحدہ مملکت قائم ہوئی،

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بابائے قوم کا یوم ولادت بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت ہے۔ انسانی تاریخ کے جدید دور میں کچھ ہی شخصیات ایسی ہیں جنہیں ہمارے قائد کی طرح وسیع مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کا یہ عزم تھا کہ محرومی اور انتشار سے پاک ماحول میں ایک ایسی قوم تشکیل دی جائے جو ہر قسم کے چیلنجوں اور مشکلات سے نبردآزما ہو سکے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت قیام پاکستان کی شکل میں ایک عالمگیر وژن کی وجہ سے نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ایک عملی نمونہ ہے، وہ ایمانداری اور صداقت کا عملی نمونہ تھے۔  یہ اللہ تعالیٰ کا ہمارے اوپر کرم ہے کہ اس نے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق دنیا میں ایک مضبوط قوم بننے کا ہمارے اندر احساس پیدا کیا ہے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت کا اہم پیٍغام

 

Leave a reply