چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار کر لیا،ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا،ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے،مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا ،ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی

مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسافر کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی،ملزم کے قبضہ سے مسافر سے چھینی گئی 93 ہزار 500 روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ،ملزم محمد صدیق کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائیونڈ میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے،کامیاب کارروائی پر آئی جی ریلویز پولیس نے پوری ٹیم کی کاركردگی کو سراہا اور شاباش بھی دی

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹرینوں میں جرائم بڑھ چکے ہیں، آئے روز مسافروں سے نہ صرف ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں بلکہ خواتین کو ہراساں بھی کیا جاتا ہے، چند دن قبل بھی ایک ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،

Shares: