ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے دوران سفر چلتی ٹرین میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے،
ریلوے پولیس اہلکار نے دوران سفر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار جس کی شناخت میر حسن کے طور پر ہوئی دوران سفر ٹرین کی ایک بوگی میں بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں، خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں”، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل کا معاملہ ،ڈی آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو کراچی سے لالہ موسی جانیوالی ملت ایکسپریس میں پیش آیا، تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،
سوشل میڈیا پر ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل کا معاملہ
یہ واقعہ 7 اپریل کو کراچی سے لالہ موسی جانیوالی ملت ایکسپریس میں پیش آیا، ڈی آئی جی ریلوے
تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی ریلوے pic.twitter.com/qxudSd09jR
— 𝐌𝐮𝐡𝐚𝐦𝐦𝐚𝐃 𝐉𝐚𝐡𝐚𝐧𝐙𝐚𝐢𝐁 ®️🇵🇰 (@IAMChauDharY22) April 13, 2024
مِلت ایکسپریس میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ،آئی جی ریلویز پولیس نے سخت نوٹس لے لیا،کانسٹیبل گرفتار، حوالات میں بند کردیا گیا، آئی جی ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں،اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی
ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا
گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا
ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار
ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف
پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا
راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ