چمن بارڈر فائرنگ،افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پرفائرنگ اور گولہ باری کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہری شہید اورزخمی ہوئے افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چمن بارڈرپرافغان فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری جاں بحق ،17 زخمی ہوئے،افسوس ناک واقعات برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں،افغان حکام کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے،افغانستان فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے پاکستان افغانستان حکام رابطے میں ہیں ،

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے چمن میں افغان بارڈر پرفائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں،فائرنگ میں زخمی ہونے والے 17 شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغان حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔سرحدپر بسنے والے شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی چمن بارڈر پر اافسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

دوسری جانب چمن کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا ،سرحد پر معمول کے مطابق آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں شیلنگ سے زخمی 12 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سے ڈسچارج کردیا،گزشتہ روز افغان سرحدی فورسز کی شہری آبادی پر شیلنگ سے 7 شہری شہید ہوئےتھے

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

Shares: