چمن دھماکے کے بعد پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے چمن مال روڈ پر دھماکے کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موئثر بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مقامات کے گرد و نواح میں ڈولفن، پیرو سمیت پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔ تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

دوسری جانب وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے چمن بم دھماکے کی مزمت کی ہے،۔وزیراعلئ نے دہشت گردی کی بذدلانہ  کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیۓ چمن کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر باڑھ کی تنصیب کا منصوبہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔باڑھ کی تنصیب سے دہشت گردی اور غیر قانونی نقل و حمل کا خاتمہ ہو گااور سرحدی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

بلوچستان کے بڑے شہر میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

احاطہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، پیشی پر آیا عمر قید کا قیدی جاں بحق

وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے چمن سمیت تمام علاقوں میں بھرپور امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔ چمن کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال اور روز گار کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیۓ پختہ عزم کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں امن دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے

چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لےلیا

چمن دھماکہ، وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

Leave a reply