چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کےوفد کی آئی جی اسلام آباد سےملاقات:لانگ مارچ اوردھرنے پرتحفظات

0
39

اسلام آباد:چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کےوفد کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات ہوئی ہے، اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کئے ۔ لانگ مارچ اور دھرنوں سے تجارتی سرگرمیاں متا ثر ہوتی ہیں جس سے تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ وفد نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی گزارش کی کہ وہ اسلام آباد کودھرنوں کا گڑھ نہ بنائیں تاکہ وہ قومی او ر بین الاقوامی سطح پر تجارت کو جاری رکھ سکیں ۔وفد نے آئی جی اسلام آباد سے تجارتی مراکز سمیت سری نگر ہائی وے کو کھلا رکھنے کی گزارش کی ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ،جس میں انہوں نے لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کئے ۔ وفد میں شریک تاجر رہنماﺅں نے آئی جی اسلام آباد کو بتایا کہ لانگ مارچ اور دھرنے انکے کاروبار پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔چیمبر آف کامرس کے وفد نے آئی جی اسلام آباد کو مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی گزارش کی کہ وہ اسلام آباد کودھرنوں کا گڑھ نہ بنائیں تاکہ وہ قومی او ر بین الاقوامی سطح پر تجارت کو جاری رکھ سکیں ۔

عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

 

وفد نے گزارش کی کہ اسلام آباد کے تمام تجارتی مراکز کھلے رکھنے کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں اسی طرح آزاد جموں کشمیر کے ساتھ ان کی وسیع تجارت ہوتی ہے، جب کہ سری نگر ہائی وے کے ذریعے تعمیراتی سامان ، اشیاءخوردونوش اور دیگر ضروری اشیاءکی تجارت ہوتی ہے ،اس لئے ان شاہراﺅں کو کھلا رکھا جائے ۔ لانگ مارچ اور دھرنوں کے دوران دہشت گردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ،جس سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں ۔

Leave a reply