دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا

باغی ٹی وی : دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس سے مختلف بستیاں زیر آب آنے سے درجنوں مکانات متاثر ہونے کیساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریائے چناب نے ملتان کی نشیبی بستیوں میں تباہی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے بستی امروٹ، لنگڑیال اور بندہ سیندیلہ میں مکانات کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اسکے باوجود ضلع انتظامیہ نے تاحال پانی کے تیز بہاو کو روکنے کے لیئے متعلقہ بستیوں میں بند نہیں باندھا جس سے متاثرہ بستیوں کے مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں تاہم دریائی بیٹ کے مکین بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیئے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔دریائی پانی مختلف بستیوں کے درجنوں مکانات بہا لے گیا ہے جبکہ یہی صورتحال فصلوں کے حوالے سے بھی ہے.

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

Shares: