جمعرات سے جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں بوندا باندی اور کچھ جگہ ہلکی بارش کا امکان ہے

ڈیرہ غازیخان (شہزادخان)جمعرات سے جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں بوندا باندی اور کچھ جگہ ہلکی بارش کا امکان ہے
تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو رحیم یار خان، راجن پور ،بہاولپور، ملتان ،خانیوال، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ ،وہاڑی اور بہاولنگر سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کچھ جگہ بوندا باندی اور کچھ جگہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 دسمبر سے 29 دسمبر تک ملتان سمیت دیگر علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی اور تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملتان میں شدید دھند کی وجہ سے ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل ہوگیا ،دھند کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کی گئیں دوبئی اور شارجہ جانے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں

Leave a reply