رواں سال کا چاند گرہن شروع ہو گیا، لوگ توہم پرستانہ عقائد سے بچیں، علماء
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند گرہن صبح 5 بج کر 17 منٹ تک رہے گا، رات 2 بج کر32 منٹ پرمکمل چاند گرہن ہوگا، چاندگرہن یورپ،ایشیا،آسٹریلیامیں بھی دیکھا جا سکے گا،
واضح رہے کہ چاند گرہن کے حوالہ سے طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں اور لوگ مختلف توہمات کا شکار رہتے ہیں تاہم علماء کرام کا کہنا ہے کہ یہ سب فضول باتیں ہیں اور ان کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے. یہ افواہیں بھی اڑائی جاتی ہیں کہ چاند گرہن حاملہ عورتوں کیلئے سخت نقصان دہ ہوتا ہے یہ سب باتیں توہم پرستی پر مبنی ہیں، دین اسلام ایسی توہم پرستانہ عقیدوں سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے. اسلام نے سورچ اور چاند گرہن کو اللہ رب العزت کی نشانیوں میں سے بیان کیا ہے.