چاند نظر نہیں آیا،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی جمعرات 17دسمبر کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/12/news-1597935242-9557.jpg)
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جُمَادَی الأُوْلٰی کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی 1442ھ جمعرات17،دسمبر 2020ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیر احمد نعیمی ، قاری محمد اقبال ،مولانا محمد صابر نورانی ،علامہ سید علی کرار نقوی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائرکٹرمحکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔
پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود ، پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جُمَادَی الأُوْلٰی 1442ء کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی 1442ھ جمعرات17دسمبر 2020ء کوہو گی15،دسمبر 2020