کراچی :شیخ رشید کےپہنچنےسے پہلےشکارپورمیں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کیلئےپولیس کمانڈ میں تبدیلی:سوالیہ نشان چھوڑگئی ،اطلاعات کے مطابق شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کے لیے پولیس کمانڈ میں تبدیلی کردی گئی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی لاڑکانہ تعینات کردیا گیا۔

دوسری اہم حلقوں کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے شکارپورکے بڑے بڑے ڈاکووں کے خلاف اپریشن کے فیصلے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے بھی اپریشن کا علان کردیا ہے ،

ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی توکئی دہائیوں سے یہ علاقہ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ رہا ہےپہلے پی پی حکومت کو یہ خیال کیوں نہ ہوا کہ وہ ان ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرے

ذرائع کے مطابق ان حلقوں کا دعویٰ ہےکہ ہوسکتا ہے کہ سیاسی حمایت یافتہ بڑے بڑے ڈاکووں کوبچانے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے ممکنہ اپریشن سے پہلے سندھ حکومت کا اپریشن کیا شروع کیا گیا ہے اورپولیس کمانڈ میں تبدیلی بھی اسی وجہ سے کی گئی ہے تاکہ سیاسی حمایت یافتہ ڈاکووں کوبچایا جاسکے

ادھر تازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق گڑھی تیغو اور قریبی علاقوں میں جاری آپریشن میں اب تک ڈاکوؤں کے 130 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے، گڑھی تیغو کے کچے کے علاقے میں 40 سے 50 ڈاکو موجود ہیں ابھی تک 12 میں سے 8 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہل کار اور ایک فوٹو گرافر شہید جبکہ 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Shares: