سرگودھا تبدیلی سرکار کے دعویداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گٸے۔ ۔
سرگودھا (ادریس نواز سے) الیکشن 2018 کی وجہ سے دشمنی کی بھیڈ چڑھے گاٶں چک 54 شمالی میں کوٸی تبدیلی نہ آ سکی۔الیکشن کے بعد تبدیلی سرکار کے دعویداروں نے اس گاٶں کی طرف پلٹ کر نہ دیکھا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے گاٶں میں کوٸی ترقیاتی کام نہیں ھوا جس کی وجہ یہ ھے کہ الیکشن میں ھمارے گاٶں میں مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ اس لیے ہمارے گاٶں کو ترجیح نہیں دی جا رھی۔ الیکشن کی وجہ سے یہ گاٶں دشمنی کی وجہ سے دو حصوں میں بٹ گیا۔ لیکن پھر بھی تبدیلی سرکار کے دعویداروں نے اس گاٶں کی طرف دیکھنا تک گنوارا نہیں سمجھا۔ اس گاٶں میں الیکشن کی وجہ سے دو برادریوں میں دشمنی ھوٸی۔ ایک برادری مسلم لیگ ن کی سپورٹر تھی اور دوسری پی ٹی آٸی کی۔ دونوں برادریوں کا ایک ایک قتل ہو چکا ھے۔ اور نہ جانے اور کتنے ھوں گے۔ لیکن جن سیاستدانوں کی وجہ سے یہ گاٶں دو حصوں میں تقسیم ہوا ۔ انھوں نے اس گاٶں کی طرف مڑ کر نہ دیکھا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے آس پاس کے گاٶں میں گیس کا افتتاح بھی ہو چکا ھے لیکن ھمارے گاٶں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ ھمارے گاٶں کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار ھیں ۔لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ھے۔ اس لیے ہماری ایم این اے عامر سلطان چیمہ سے گزارش ھے کہ ہمارے گاٶں کی گلیوں اور نالیوں کو مرمت کروایا جاۓ۔ بارش کی وجہ سے گاٶں کی مین چوک والی گلی سے لیکر قبرستان تک نہ تو نمازی گزر سکتے ھیں نہ ہی لوگ اور نہ کوٸی جنازہ لے کے گزر سکتا ھے۔ اس لیے ھماری اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے گزارش ھے کہ ھمارے گاٶں میں بھی ترقیاتی کام کروانے میں اھم کردار ادا کریں۔ تاکہ ھمارے گاٶں میں بھی باقی علاقوں کی طرح خوشحالی آسکے۔