چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی
چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی
باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی
درخواست گزار کی جانب سے مصطفیٰ نقوی ایڈووکیٹ جبکہ پیمراکی کے لیگل ایڈوائزرنے پیش ہوکر رپورٹ جمع کروادی
عدالت نےبغیرکسی کاروائی کےفریقین کےوکلاءکودلائل کے لئیے طلب کرتے ہوئے کیس پرمزیدسماعت کل تک ملتوی کردی
واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے