بھارت میں مودی سرکار کی مرضی کی خبریں نہ چلانے پر بھارتی چینل این ڈی ٹی وی اس وقت زیر عتاب ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینل کے مالک اوران کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، پرانوئے رائے اور رادھکا رائے کو کل ممبئی ائیرپورٹ پرروکا گیا،
واضح رہے کہ ہندوستانی متعصب میڈیا کو مودی حکومت اس وقت اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے تاہم این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے خبریں نشر کیں تو مودی سرکار نے این ڈی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ کیخلاف شکنجہ کسنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،