چنیوٹ :سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

چنیوٹ،باغی ٹی وی (ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا وزٹ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ،ایم پی اے مولنا الیاس چنیوٹی اور سی ای او ہیلتھ ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سہیل طارق کے ہمراہ وزٹ کے دوران مریضوں اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا،

ہسپتال میں بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ضلعی ہیلتھ افسران کے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہے اس کا مطلب ہے تمام سہولیات مل رہی ہیں،صفائی کی صورتحال بہت بہتر ہے،

انہوں نے اس موقع پر بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر ہم نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو کو مکمل کر دیں گے،

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام ہسپتالوں میں وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، ہر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات پر کام جاری ہے، ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں رش اتنا زیادہ ہے کہ اسے ایکسٹینشن کی فوری ضرورت ہے،

Leave a reply