چپڑاسی کی گردن پرکئی لوگوں کا قتل ہے، طلال چودھری کی شیخ رشید پر تنقید
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چپڑاسی بادشاہ کا نام لے؟ڈرامے بازی نہ کرے، چپڑاسی کی گردن پرکئی لوگوں کا قتل ہے،نالائق اعظم استعفیٰ کب لوگے؟
کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بھی اُس سازش میں شامل ہےجس نےجج کودھمکایا اوردباؤمیں ڈالا،سب سے زیادہ وہ شورکررہا ہے جواس سازش میں شامل تھا
ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ
طلال چودھری نے مزید کہا کہ اداروں کی ترجمانی کرنےوالابدنامی کررہاہے؟کوئی ہےنوٹس لینےوالا؟ ایسےترجمان اداروں کی عزت وقارمجروح کرنےکا باعث بن رہےہیں،
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
طلال نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نالائق اعظم کا چپڑاسی قاتل بن چکا ہے ، چپڑاسی بتائے کہ10 ماہ میں80 ریل حادثات پراستعفیٰ کب دے گا ،تازہ جھوٹ بِلٹن ٹرین حادثات سےتوجہ ہٹانےکی گری ہوئی حرکت ہے .