تین برس قبل چار افراد کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ صادق آباد پولیس تین سال قبل چار افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم یاسر رشید کو گرفتار کیا گیا ہے، اشتہاری مجرم یاسر رشید نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ رنجش اورلڑائی جھگڑے کی بناء پر سال 2019میں فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل اور 11افراد کو زخمی کردیا تھا،مقتولین میں عبداللہ، نسیم، حمزہ اور اشتیاق شامل ہیں،زخمیوں میں غلام نبی،جہانگیر،غلام مصطفی،ناصر علی،رشید،حیدر،شاہ زیب، سلیم،شہریار اورزاہدشامل ہیں،اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا،صادق آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم وقار حسین سے320گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم قیصر محمود سے01 کلو 760 گرام چرس، ملزم قاسم سے 320 گرام چرس، ملزم سلیمان سے03 کلو510 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم عباس سے660گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم اسماعیل سے01کلو420گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم رضوان سے01کلو230گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم وحید سے295گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم جمال سے05لیٹر شراب اور رتہ امرال پولیس نے ملزم تصور سے02بوتل شراب برآمد کرلی۔سٹی پولیس نے ملزم قاسم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،گنجمنڈی پولیس نے ملزم ادریس سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم فیضان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم وقاص سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن،ذوہیب ظفر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،عرفان سے01 پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ایاز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم ارسلان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم عظمت سے کلاشنکوف برآمد کی،دریں اثناء نصیر آباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی،ڈرائیور ریاض کو گرفتار کرکے 306 تھیلے آٹا برآمدکرلیا، ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کا کہنا تھاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply