چار ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرناک ہے
0
87
Polio Virus

پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ترجمان وزارتِ صحت کا بتانا ہے کہ تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جبکہ نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں جو بہت ہی خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:
بنگلورو میں دھماکہ؛ کیا اب ورلڈ کپ کا شیڈولڈ میچ ہوپائے گا
جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
خیال رہے کہ ندیم جان کا کہنا تھا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرناک ہے اور پولیو لا علاج ہے جو صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے لہذا ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سال گزشتہ اکتوبر میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آیا تھا، جبکہ وفاقی حکام کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل میں ایک ڈیڑھ سالہ بچی پولیو وائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی تھی۔

Leave a reply