4گھنٹے کھڑے ہوکر تقریرکرنیوالےشہبازشریف بیمارتونہیں لگتے، وزیر تعلیم
4گھنٹے کھڑے ہوکر تقریرکرنیوالےشہبازشریف بیمارتونہیں لگتے، وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ متعددباراپوزیشن کوالیکشن اصلاحات پرتجویزکی دعوت دی،شہبازشریف کہتےہیں بیمارہوں لندن جانےدیا جائے، 4گھنٹے کھڑے ہوکر تقریرکرنیوالےشہبازشریف بیمارتونہیں لگتے،قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوااس سے کوئی خوش نہیں.
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ کاایک طبقہ چاہتاہےاسمبلی کی کارروائی نہ چلے،وزیراعظم کوپہلے ہی دن تقریرنہیں کرنےدی گئی تھی.شوکت ترین کی بجٹ تقریرکےدوران نازیباالفاظ استعمال کیےگئے،اسمبلی کاماحول بہتربنانےمیں اپوزیشن کوکرداراداکرناہوگا،
اپوزیشن کےپاس دھینگامشتی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں.
خیال رہے کہ بجٹ تقریر کے دن سے قومی اسمبلی میں قوم کے نمائندوں میں شرمناک ہلڑ بازی مچی ہوئی ہے. حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں جانب سے گالیوں ، طعنوں اور شور شرابے کا وہ طوفان بد تمیزی برپا ہے جس کو دیکھ کر ہر سنجیدہ پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے .
اس شور شرابے میں میں دونوںجانب گتھم گتھا لڑائی بھی ہوئی ہے جس سے ایم این اے زخمی بھی ہوئی ہے .