4 ہزار پتنگیں برآمد 2 گرفتار مالک مکان فرار

0
36

کھڈیاں خاص ۔۔۔ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی 4 ہزار پتنگیں برآمد 2 گرفتار مالک مکان فرار ۔پولیس ملزمان کو مال مقدمہ پتنگیں، ڈور،کیمیکل برآمد گی کیلئے لے جا رہی تھی 14 افراد کاسرکاری گاڑی پر حملہ توڑ پھوڑ ملزمان راشد، عرفان کو چھڑا کر فرار واقعے کے چور کوٹ اڈہ کے قریب اطلاع ملنے پر پولیس نے خالی مکان پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں برآمد کر کے راشد،عرفان کو گرفتار کر لیا

مالک مکان شبیر حسین موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقامی پولیس مال مقدمہ پتنگیں، ڈور، کیمیکل برآمد گی کیلئے لے جا رہی تھی ساتھی اشرف کباڑیا، اسحاق رحمانی، اقبال سپر سٹور، اشفاق 10 مسلح ڈنڈے سرکاری گاڑی کو روک کر حملہ کرکے ملزمان راشد،عرفان کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر دوبارہ دو ملزمان کو گرفتارکر لیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
مہر بشارت صدیقی نمائندہ باغی ٹی وی قصور

Leave a reply