امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں
0
135
america

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے چرچ میں داخل ہوکر پادری پر یہ کہتے ہوئے پستول تان لیا کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ جاکر پادری کو مار ڈالو۔

باغی ٹی وی : نارتھ بریڈ ڈاک کے جیزز ڈویلنگ پلیس چرچ میں پاسٹر گلین جرمنی لائیو اسٹریمنگ میں دعائیہ کلمات ادا کر رہا تھا کہ ایک شخص چرچ میں داخل ہوا، تیزی سے پادری کے نزدیک پہنچا اور اس پر پستول تان لیا، اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتا، عبادت کے لیے آئے ہوئے ایک شخص نے تیزی سے آگے بڑھ کر اُسے دبوچا اور گرادیا۔

پاسٹر گلین جرمنی نے بھی آگے بڑھ کر اس سے پستول چھین لیا 26 سالہ برنارڈ جے پولائٹ نے پستول نکالنے سے پہلے پاسٹر گلین کی طرف مسکراکر دیکھا گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا کہ پادری کو مار ڈالو، برنارڈ پولائٹ نے فائر کرنے کی کوشش کی تھی مگر پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں، یہ واقعہ ہزاروں افراد نے گھر بیٹھے دیکھا کیونکہ چرچ کی دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی۔

Leave a reply