باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے ایام میں خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں چار سالہ معصوم بچی کو ذبح کر دیا گیا

مریم چارسدہ کے علاقے پڑانگ کی رہائشی تھی، گزشتہ شام سے لاپتہ تھی، گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، بچی کی تلاش شروع کی گئی تو بچی کی لاش رات کو جندی دریا کے کنارے ملی، وحشی درندے نے اس معصوم کلی کو ذبح کرکے قتل کیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہے درپے اس قسم کے واقعات پولیس اور حکومت کے لئے لمحہ فکریہ اور باعث شرم ہیں،

تھانہ پڑانگ کی حدود شابڑہ میں 4 سالہ معصوم بچی مریم کو کسی درندہ صفت ملزم /ملزمان نے بےدردی سے قتل کر دیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے فوری ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ ،قائمقام ایس ایچ او تھانہ پڑانگ واجد خان،انسپکٹر بشیر خان،سی آئی او عارف خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر فوری ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جادی کئے

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے ننھی بچی کے والدین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیاا س موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا تھاکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جلد از جلد سفاک قاتل کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے گا سفاک ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہو گا انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے۔

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

Shares: