چودھری برادران کانوازشریف سے والدہ کی وفات پراظہارتعزیت،نوازشریف اپنی بات بھی کردی

0
41

لاہور:چودھری برادران کانوازشریف سے والدہ کی وفات پراظہارتعزیت،نوازشریف اپنی بات بھی کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،چوہدری برادران نے میاں نواز شریف سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی والدہ وفات پراظہارتعزیت کیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ق لیگ کی قیادت چودھری شجاعت،چودھری پرویزالہٰی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کیا۔

چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، انتہائی پیار کے ساتھ پیش آتی تھیں۔

اس موقع پرچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دعا ہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔قائد ن لیگ نوازشریف نے چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

میاں نوازشریف نے چوہدری برادران سے بات کرتے ہوئے کہا نے کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔یاد رہے نوازشریف اور چودھری شجاعت کا ایک طویل عرصے کے بعد رابطہ ہوا ہے۔

Leave a reply