لاہور:چوہدری نثارکاپنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان:نثاروزیراعلیٰ پنجاب ہوسکتےہیں؟نثارسےشہبازکی ملاقات کیوں ہوئی؟ اطلاعات کے مطابق ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار 18 مئی کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھا سکتے ہیں، چوہدری نثار راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

چوہدری نثار نے عام انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد سے تاحال حلف نہیں اٹھایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے ن لیگ اور ق لیگ سمیت آزاد ارکان سے رابطے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے مختلف جماعتوں کے اراکین سے رابطوں کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پچھلے دنوں چوہدری نثارسے شہبازشریف کی ملاقات پنجاب میں تبدیلی کا اشارہ دے رہی ہے اوراس ملاقات میں شہازشریف نے چوہدری نثارکوحلف اٹھانے کا مشورہ دیا

Shares: