چوہدری نثارپی ٹی آئی میں‌شامل ہوجائیں گے اورپھرن لیگ کے غبارے سے رہتی ہوا بھی نکل جائے گی

اسلام آباد :چوہدری نثارپی ٹی آئی میں‌شامل ہوجائیں گے اورپھرن لیگ کے غبارے سے ہوا بھی نکل جائے گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک سینیئر صحافی اورسیاسی امور کے تجزیہ نگارہارون الرشید نے تو بڑا دعویٰ کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہتا ہوں‌ کہ چوہدری نثارپی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے ،

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے چودھری نثار علی خان سے متعلق انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کا معاملہ جو اب تک معلق رہا، وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے دوستوں کو بُلا کر مشاورت بھی شروع کر دی ہے جبکہ وہ اپنے حلقے میں چھوٹے چھوٹے سیاسی اجتماع بھی کر رہے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو یہ ادراک ہو گیا ہے کہ اُن کا بہت سارا وقت رائیگاں رہا ہے۔ وہ اس مخمصے میں تھے کہ اگر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہوں تو کیا ہو گا؟ ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار سوچتے تھے کہ اُن کا مسلم لیگ ن سے ایک تعلق رہا ہے تاہم اب سارے اشارے یہی ہیں کہ چودھری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے لیکن اُن کی شمولیت الیکشن کے قریب ہو گی۔

اور اُس کی وجہ اُن کا ایک تجزیہ ہے جس سے میں نے نتیجہ اخذ کیا، اُن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف والا آپشن نہیں ہو سکتا۔ یعنی اُن کا تعلق صرف اور صرف شہباز شریف سے ہے ، مریم نواز کے ساتھ اُن کا گزارہ نہیں ہو سکتا جبکہ پرویز رشید نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔

ہارون الرشید کہتے ہیں کہ یہ سارے لوگ اُن کے مخالف ہیں، وہ شہباز شریف کے ساتھ چل سکتے تھے، لیکن شہباز شریف کو تو اُن کا اپنا خاندان قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، وہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے بھی نہیں گئے۔

عمران خان نے انہیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی۔ وہ اگر آئیں گے تو ن لیگ سے اور بھی بہت سے اور لوگ بھی اُن کے ساتھ آئیں گے،
ہارون الرشید نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اسی مخمصے کا شکار رہی تو آئندہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن بھی تحلیل ہونا شروع ہو جائے گی۔

Comments are closed.