نارووال: ن لیگی رہنما احسن اقبال کےعلاقے کے زمیندارنے 6 سالہ بچے کومارمارکرجان سے ماردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال کے علاقے میں کام سے انکار پر زمیندار کے تشدد سے 6 سالہ بچے پراس قدرتشدد کیاکہ وہ بچہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کھیتوں میں ایک کام کرنے والے کے بیٹے نعمان حسن پر اتنا تشدد کیا کہ وہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ظفروال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق زمیندار چوہدری محمد سرور نے بچے پر انتہائی بے دردی سے تشدد کیا اور لوہے کی راڈ سے اس کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر مارا ، اس دوران بچہ مسلسل روتا اور چلاتا رہا لیکن ملزم نے ایک نہ سنی اور اپنا تشدد جاری رکھا یہاں تک کہ بچہ یہ تشدد برداشت ہی نہ کرسکا اور جان کی بازی ہارگیا ، اس دوران مقامی مزدور بھی وہاں موجود تھے تاہم ان پر زمیندار کا خوف اتنا طاری تھا کہ کسی نے اسے روکنے اور بچے کو بچانے کی ہمت نہیں کی۔
مقامی لوگ کہتے ہیں کہ چوہدری سرور، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے اس سے پہلے بھی بچوں اور کام کرنے والوں پر تشدد کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم چوہدری محمد سرور، ان کی اہلیہ گلشن بی بی اور بیٹوں محمد اعظم ، محمد منصور اور محمد ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔