چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں نئی بھرتیوں،ملازمین کےلیے مراعات کا اعلان کردیا

لاہور:چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں نئی بھرتیوں،ملازمین کےلیے مراعات کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پنجاب کی تاریخ میں ایک زبردست اوربے روزگاروں کے لیے خوشی کا پیغام بن کرآیا ہے،ایک طرف نئی بھرتیوں کا اعلان تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ٹریفک وارڈنز اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیلئے خصوصی ا لاؤنس کی منظوری دے دی

اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز او رپٹرولنگ پولیس کا خصوصی ا لاؤنس پنجاب پولیس کے برابر ہوگا۔ ٹریفک وارڈنز او رپٹرولنگ پولیس کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت میں کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 142 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی

اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے گریڈ 1 سے گریڈ 19تک کے ملازمین کے لئے بھی خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ، اس کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے لئے مختلف محکموں میں 19ہزارمنظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری دی ،اجلاس میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک 24ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی منظوری دی ، اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مرحلہ وار 5ہزارنئی آسامیوں پربتدریج بھرتی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کانسٹیبل کی3ہزار منظور شدہ خالی آسامیوں پربھی بھرتی کی منظوری دے دی،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی
اجلاس میں مراعات کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پولیس کی ویلفیئر کا کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر پولیس کے پاس گاڑیاں خراب ہیں تو سارا قصور مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہے۔چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا کہ پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا۔نئی آپریشنل گاڑیوں سے پٹرولنگ باقاعدہ ہوگی اور جرائم میں کمی آئے گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے اس اجلاس میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں بھرتیوں پر پابندی نرم کرنے کی منظوری ، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں اربوں روپے کے سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، صوبہ بھر میں سینکڑوں کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے194پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع اور دیگر شہروں میں بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے 4منصوبوں اورسپورٹس کے4پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فیصل آباد میں سکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ، پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پراجیکٹ فیز تھری کے88کروڑ روپے کے لیپس فنڈز بحال کرنے کی منظوری دی

چوہدری پرویز الٰہی نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے لیہ کے لٹریسی موبلائزکے اہل خانہ کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی، جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد کے 4سالہ بیٹے کے علاج کے لئے مالی امداد کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں پنجاب نان فارمل ایجوکیشن پراجیکٹ کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری کے ساتھ ساتھ فیصل آ باد کے گاؤں میں ایسوسی ایٹ گرلز کالج کے قیام کی منظوری دی گئی

چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کواپ گریڈ کیاجائے گا،گورنمنٹ کالج میں گرلز ہوسٹل کے لئے10کروڑ روپے کی گرانٹ کی اصولی منظوری دی ،سمبڑیال کی انجینئر نگ یونیورسٹی کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ،گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے لئے سالانہ 10کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں ورلڈ بینک کی معاونت سے جاری سمارٹ پروگرام کی ری سٹرکچرنگ کی اصولی منظوری دی گئی

اجلاس میں پنجاب پاپولیشن اینوویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری کے ساتھ ساتھ فیملی ویلفیئر سنٹر کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کو جاری رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی،پنجاب سٹیز گورننس امپورمنٹ پراجیکٹ کے زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ ڈیٹا بیس اینٹی گریشن پلان برائے مالی سال 2022 تا2025کی منظوری دی گئی ،پنجاب پنشن فنڈز اور پنجاب جنرل پراویڈنٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے لئے ایکسٹرنل آڈیٹر کی منظوری دی گئی

اجلاس میں نیشنل ٹیکس کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کے نفاذ کی توثیق کی گئی جبکہ پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014کے تحت نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ عدالتی احکامات کے مطابق پرسنل اسسٹنٹ کی 4 آسامیوں کو گریڈ 16سے گریڈ 17دینے کی منظوری دی گئی ، موٹرٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ریگولائزیشن کی منظوری دی گئی

چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے قیام کے لئے اراضی کی لیزرینٹ کی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا تیسرا اجلاس4 گھنٹے تک جاری رہا ، اس ا جلاس میں مختلف محکموں کے80سے زائد ایجنڈوں کی منظوری دی گئی

اس اجلاس میں‌ سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی وزیرخزانہ محسن لغاری، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،انسپکٹرجنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندراور محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.