ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان کا چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد

0
122

لاہور:ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان نےوزیراعلیٰ‌ چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکو ووٹ دیں گے۔

وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔

حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے. وفاقی وزیر

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ادھر اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Leave a reply