چودھری پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب

0
63

چودھری پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب۔ صوبائی الیکشن کمشنر مسلم لیگ اشتیاق احمد گوہر ایڈووکیٹ
سینٹر کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب منتخب۔صوبائی الیکشن کمشنر مسلم لیگ اشتیاق احمد گوہر ایڈووکیٹ
ممبران الیکشن کمیشن میاں محمد منیر، محمد جاوید اقبال گورائیہ، فرح دیبا، آغا اسامہ احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

چودھری پرویز الٰہی صدر مسلم لیگ پنجاب کی صدارت کیلئے میاں عمران مسعود تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ملک محمد اکرم تھے۔
جنرل سیکرٹری کیلے تجویز کنندہ محترمہ خدیجہ عمر فاروقی اور تائید کنندہ محترمہ ماجدہ زیدی تھی۔

صوبائی الیکشن کمشنر مسلم لیگ اشتیاق احمد گوہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے ناطے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور ضامن جماعت ہے۔ چودھری پرویز الٰہی
عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دفاعی اداروں کی پشت پر موجود ہیں۔، مسلم لیگ کو فعال بنائیں اور جماعتی سطح پر خالی عہدوں پر تقرریاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، تنظیم کو منظم اور فعال بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply