لاہور : چوہدری شجاعت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، پرویز الہٰی نے خوشخبری سنادی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چوہدری شجاعت حسین کا وینٹی لیٹر اتار دیا گیا ہے، وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو 6 نومبر کو کی طبعیت کی خرابی کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے سوال پر جواب دینے سے انکارکردیا تھا

Shares: