مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے،مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا .دونوں رہنماوں نے خوشگوار ماحول مٰیں گفتگو کی.

زرائع کے مطابق مولانا فصل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا. دونوں رہنماوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی .

مونس الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب نجانے کیا مطالبہ لیے چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں پر اب فائدہ نہیں۔

Shares: