سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے 22 مارچ سے 5 ستمبر تک 872 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا.

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 424، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 157 ،ڈسٹرکٹ سائوتھ میں 86 ،ڈسٹرکٹ کورنگی میں 28 ،ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 23 ،ڈسٹرکٹ ملیر میں 6 ،ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 2 ،انڈسٹریل ایریا میں 4 اورحیدرآباد ریجن میں 142 کارروائیاں کی گئیں.

معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑے پیمانے سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساؤتھ ،سینٹرل ،کورنگی اور ملیر میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات،استعمال ارضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدام،سربمہراور دیگرقانونی ایکشن لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ناظم آباد پاپوش نگرمیں پلاٹ نمبر 1/1، سب بلاک 5-E اور پلاٹ نمبر 11/14، سب بلاک 5-C، پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھتوں،ناظم آباد کے دیگرعلاقوں میں پلاٹ نمبر 4/4، سب بلاک 2-J، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمزاورشیٹرنگ،پلاٹ نمبر7/10، سب بلاک 2-H، پر چوتھی منزل کی دیواروں، پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمز،پہلی اور دوسری منزل کی چھت و کالمزکو رہائشی مکینوں کی سبب جزوی طورپر منہدم، انہدامی کاررئیاں میں شامل پلاٹز ، پلاٹ #7/8 کی ایم سی ایچ ایس ھل پارک ڈسٹرکٹ ایسٹ ،پلاٹ 54 اسٹریٹ 4 ماڈل کالونی ڈسٹرکٹ کورنگی ،پلاٹ #2/6.ائی ای ناظم آباد 1 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #7/38 ناظم آباد 3 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #ایس بی ـ7 بلاک 13-بی گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کی گئی۔ پلاٹ نمبر 3/8، سب بلاک 1-F، پر زیرتعمیرات پہلی منزل کی شیٹرنگ پلاٹ نمبر 2/4،، سب بلاک 2-C، پر دوسری منزل اور تیسری منزل پر رہائشی مکینوں کے سبب فرنٹ تعمیرات کومنہدم اور پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پرمتعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔معززعدالت کے احکامات کی تعمیل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر4/931، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی شیٹرنگ اور دیواروں،کو منہدم اور پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا،پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت،چوتھی پہلے سے منہدم شدہ تھی جبکہ گراؤنڈ تادوسری منزل میں مکینوں کی موجودگی کے سبب انہدام عمل نہیں کیاجاسکا جبکہ پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا پر غیرقانونی تعمیرات میں متعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔مزید براں معززعدالت کے احکامات کی تکمیل میں فیڈرل بی ایریامیں ہونے والی کارروائیوں میں پلاٹ نمبر R-780، بلاک 9، پر دوسری منزل کی تعمیرات اور پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات،پلاٹ نمبر R-1539، بلاک 14، پر تیسری منزل اور گراؤنڈ فلور پر غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کے انہدم سمیت پلاٹ نمبرR-771، بلاک 14، کے گراؤنڈفلور پر غیرقانونی3 دکانوں کے رولنگ شٹرز اورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاجبکہ 3،دکانوں اورغیرقانونی تیسری منزل میں مکینوں کی موجودگی کے باعث انہدم کارروائی نہیں کی جاسکی،جبکہ پلاٹ نمبرR-656، بلاک 2،کے الیکٹرک وسوئی گیس میٹراور پانی کی بالائی ٹنکی کو ناقابل استعمال کردیاگیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں معززعدالت کے احکامات کی تعمیل میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبرB-172، بلاک 5، کراچی ایڈمنسٹریٹوسی ایچ ایس پرسامنے کی جانب دوسری اور تیسری منزل کی آرسی سی چھت،پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 74/A، اوورسیز سی ایچ ایس،بلاک 7/8، پر دوسری منزل سامنے کے حصے کی تعمیرات اور تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں اسی زمرے کی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے صدر میں پلاٹ نمبر105، آرٹلری میدان کے گراؤنڈ فلور پر غیرقانونی دکانوں کے رولنگ شٹرز،اورسی سی چھت وکالمزاور پلاٹ علی منزل پاکستان چوک کی لازمی کھلی جگہ پر پہلی اور دوسری منزل کے آرسی سی کالمزکو منہدم کردیاجبکہ ڈسٹرکٹ ملیر میں سروے نمبر 210، دیہہ تھور تعلقہ مرادمیمن پر غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

Shares: