پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی درازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق پیر کو پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے میں پیر کو علی الصباح مارا جانے والا شخص ایک سیکورٹی گارڈ تھا جبکہ تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سےجھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا مکا لگنے سے سیکیورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ قتل کی گنتی پر آج تفتیش شروع کر دی گئی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی ہتھیار استعمال کیا گیا تھا "گارڈ کی موت کے حالات کا ابھی تک قطعی طور پر تعین ہونا باقی ہے۔
پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان
پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے-
Par un crime odieux et injustifié, un agent de sécurité de l'Ambassade du Qatar à Paris a été tué ce lundi matin. Les forces de l'ordre ont rapidement interpellé le suspect et ouvert une enquête.
— Ambassade du Qatar (@QatarEmb_Paris) May 23, 2022
سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک گھناؤنے اور بلا جواز جرم میں پیر کی صبح پیرس میں قطری سفارت خانے کے ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Nous attendons les résultats de l'enquête et invitons au respect de la vie privée de la famille du défunt. L'Ambassade exprime son profond chagrin et sa peine à la suite de ce crime et présente ses plus sincères condoléances à la famille de la victime.
— Ambassade du Qatar (@QatarEmb_Paris) May 23, 2022
سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی رازداری کے احترام کی اپیل کرتے ہیں۔ سفارت خانہ اس جرم کے بعد اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے-
اخبار لی پیرسین نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو سفارت خانے کے اندر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا تھا۔