ننکانہ : میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کی چیکنگ کی جائے،ڈی سی

نکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز اور ماکیز کی چیکنگ کو یقینی بنایاجائے،شادی ہالزمالکان میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں،شادی کی تقریب پروقت کی پابندی اور ون ڈش پر عملدرآمد نہ کرنے والے شادی ہالز اور مارکیز کو سیل کرکے بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ان خیالات کا اظہارضلع بھر میں واقع شادی ہالز اور مارکیز میںمیرج ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم ،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف ،سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوارودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اگر کسی بھی شادی کی تقریب(بارات،ولیمہ،نکاح،مہندی یا مایوں وغیرہ پر ون ڈش کی خلاف ورزی کی گئی اور 10بجے رات تک تقریب ختم نہ کی گئی تو شادی ہال انتطامیہ کے خلاف زیر دفعہ4,6/8دی پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016کے تحت کم از کم 50ہزار سے 20لاکھ روپے تک کا جرمانہ اور ایک ماہ کی قیدسنائی جائے گی اور انکے گاہک کے خلاف بھی میرج ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply