کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرِ زراعت منظور حسین وسان سے چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب قونصل ڈینگ ھائی ڑیاو Deng Haixiaoاور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب جنرل مینیجر ڈائے باؤ Bao Dai بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور تعلقات کے مزید استحکام پر بات چیت ہوئی۔
گفتگو کے دوران منظور حسین وسان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بلند و مضبوط اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے زندگی کے تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ہم زرعئی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی زرعئی معیشت کو مستحکم کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جدید زرعئی مشینری و آلات اور تازہ ترین زرعئی تحقیق میں تبادلے سے زرعئی معیشت کو بہتر بنانا چاہتی ہے اورسندھ کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں چینی معاونت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم زرعئی پیداور کی ویلو ایڈیشن کے جدید طریقوں کو اپنا رہے ہیںاور زرعئی پیداوار کی کولڈ اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کیا کہ آب پاشی کے مفید نظام کے لئے جدید طریقوں کا استعمال سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے ضمن میں چین کے تجربات بہت قیمتی ہیں۔انہوں نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف امکانات کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت زراعت ، کاشتکاری، آب پاشی، کولڈ اسٹوریج اور دیگر تمام شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سندھ حکومت اور مشیر زراعت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ چین توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا اہم ترین مظہر ہے۔اس موقع پر مشیرِ زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ کے آم، امرود، کھجور، سرخ مرچ اور دیگر پھل اور سبزیاں بہترین برآمدی معیار کی حامل ہیں اور سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ابادی کے پیش نظر خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید زرعی طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔مشیر زراعت منظور وسان نے خیر پور اسپیشل اکنامک زون میں زرعئ شعبے کے حوالے سے سرمایہ کاری مواقعوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے معزز مہمانوں کو سندھ ٹوپی اور اجرک کے ثقافتی تحفے بھی پیش کئے۔انہوں نے معزز مہمانوں کو خیر پور کی اہم ترین زرعی پیداوار کھجور بھی پیش کی۔چینی قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔مشیرِ زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال قدیم ہے۔منظور وسان نے کہا کہ موہنجو ڈارو 5 ہزار سال پہلے دنیا کا تہذیب یافتہ ترین شہر تھا ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved