چینی آٹا بحران کی تحقیقات، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی

0
33

چینی آٹا بحران کی مزید تحقیقات، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی

باغی ٹی وی :چینی آٹا بحران کے حوالہ سے تحقیقات پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے. جس میں تمام صوبوں سے ممبران مقرر کیے گئے ہیں.آڈٹ‌جنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے آرڈر میں تحقیق کرنے والے آفیسر کے نام بھی بتا دیے گئے ہیں ، جن میں‌ اسلام آباد سے آصف نوید ڈائریکٹر، محمد عمر ، کامران عباس، پنجاب سے ڈی جی آڈٹ پنجاب شاہد رحمان، راشد حبیب ،سندھ سے ڈائریکٹر شیراز کفیل ، عمران نور،خیبر پختونخوا سے زبیر ارشد ڈپٹی ڈائریکٹر ، اعظم خان، بلوچستان سے حافظ نور الحق ڈپٹی ڈائریکٹر ،محمد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں، ان کےعلاوہ دیگر نام اور ان کے عہدے اس سرکولر سے دیکھےجاسکتےہیں.


واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔اس کی مزید فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو آئے گی.

Leave a reply