سکم میں چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے، بھارت کے سینکڑوں فوجی زخمی

سکم میں چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے، بھارت کے سینکڑوں فوجی زخمی

بھارت جنوبی ایشیا میں اجارہ داری کا خواب دیکھنے والا بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ سکم کی متنازع سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں نے چین کے سرحدی محافظوں پردھاوا بول دیا،جس وجہ سے 7 چینی فوجی زخمی ہو گئے۔چینی فوج کے جواب میں 150 سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے.

امن دشمن مودی حکومت کے جارحانہ عزائم میں دن بدن اضافہ ہونےلگا۔ پاکستان کے بعد چین کیساتھ بھی متنازع سرحدی معاملات کو مزید خراب کرنے پر تُل گیا۔

اس اشتعال انگیزی کا جواب چینی فوجیوں نے دفاعی انداز میں دیا اور ہر قسم کے جارحانہ اقدامات سے گریز کیا، جس کے باعث سرحدی معاملات خراب کرنے کی بھارتی کوشش اپنی موت آپ مر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی جھگڑے میں دونوں اطراف کے کم و بیش 150 فوجی موجود تھے۔
سکم میں سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے میں دونوں فریقین کے فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس سے دونوں فریقین کے کچھ فوجی اہلکاروں کو ہلکی چوٹ آئی ہیں ۔ مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پر آ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سر حد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل اس علاقوں میں اس طرح کی اکا دکا جھڑپیں ہو جاتی ہیں ۔ ان مسائل کو قائم پروٹوکول کے ذریعے حل کر لیا جاتا ہے ۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ اس طرح کا واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے ۔

Comments are closed.