پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہوچکی، چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملز کو 115 ارب کا فائدہ ہوا۔

کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں اسمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتا چلایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی کہ چینی کون سے راستوں سے سرحد پار بھیجی گئی۔ گزشتہ چند روز میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں پچیس سے تیس روپے تک اضافہ ہوچکا، ایک کلو چینی ایک سو تیس روپے تک جاپہنچی ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے. فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 135 کی ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جب کہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

پشاور میں بھی ایک ہفتے میں ایک کلو چینی25 روپےکے اضافے کے بعد 131 روپے کی ہوگئی ہے۔ جبکہ کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپےکلو فروخت کی جارہی ہے۔

Shares: