پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نےچینی کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔ ایک جانب بجلی بلوں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں ۔تو دوسری جانب چند دنوں میں چینی قیمت میں فی کلو 220روپے تک اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
جبکہ نگراں حکومت اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہی اور عوام ایک کلو چینی 220روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایم سے جو کسر رہ گئی تھی وہ نگرانوں کو پورا کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پرزور مطالبہ ہے کہ فی الفور چینی مافیا،ذخیرہ اندوز سیٹھوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے چینی کی اسمگلنگ، سٹے بازی ختم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔چینی،دال،آٹا، سبزی،پیٹرول،بجلی،گیس سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد چینی بحران نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔