چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس جے آئی ٹی میں گرفتار ملزمان محمد جاوید اور گل نساء سے تفتیش کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اور اس میں تینوں حساس اداروں اور رینجرز کے افسران شامل ہوں گے۔ اسپیشل برانچ، کراچی پولیس، اور ایف آئی اے کے افسران بھی اس جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔جے آئی ٹی کو کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سڑکوں ،موٹرویز کی بندش کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

پشاورمیں رواں برس قتل واقدام قتل کے واقعات میں اضافہ

Comments are closed.