مہمند اکنامک زون اور بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہدایات جاری کردیں

0
63

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مہمند اکنامک زون اور بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے اجلاس۔ ورسک روڈ پشاور اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیارضاکارانہ طور پر مہمند اکنامک زون منتقل ہونے والے ماربل فیکٹریوں کو سستی نرخوں میں پلاٹس علاوہ گرانٹس بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا

ورسک روڈ پشاور سے مہمند اکنامک زونز منتقل ہونے والی ماربل فیکٹریوں کو پلاٹس کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جائے گی۔ مہمند اکنامک زون 350 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک اس اکنامک زون میں نئی صنعتیں لگانے کے لئے106 پلاٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔

باقی ماندہ 184 پلاٹس پر ورسک روڈ اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہمند اکنامک زون کو اسپیشل اکنامک میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ۔ ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں میں سے 19 فیکٹریوں کے مالکان نے مہمند اکنامک زونز میں منتقل ہونے کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں،

ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون میں میں منتقل کرنے کے لئے ان ماربل فیکٹری مالکان کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، وزیر اعلی نے ہدایات جاری کردیں

اس سلسلے میں 15 دنوں میں ہوم ورک مکمل کرکے ایکشن پلان پیش کیا جائے۔ محمود خان وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کر دیں ، اجلاس میں بونیر ماربل سٹی کے مجوزہ منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا یہ ماربل سٹی 126 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا۔

بونیر ماربل سٹی کے قیام کے لئے زمین کی خریداری کا پی سی ون ایک ہفتے کے اندر منظور کیا جائے، وزیر اعلی نے ہدایات جاری کر دیں ، اس ماربل سٹی میں 2.8 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ
منصوبے سے ملازمتوں کے 12 ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے۔ بونیر ماربل سٹی میں 200 صنعتی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔

Leave a reply