ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے پروگرام کلین اینڈگرین پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کمیٹیاں،ٹاﺅن کمیٹیاں،محکمہ لوکل گورنمنٹ اور تحصیل کونسل کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی مہم، ناجائز تجاوزات سمیت غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بچیکی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر ٹاؤن کمیٹی بچیکی سید یاسر شاہ کی زیرنگرانی غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی بلڈنگ کو سیل کر کے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بڑاگھر میں مقدمہ درج کروا دیاگیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ٹاؤن کمیٹی بچیکی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے کسی بھی شخص کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنے دیا جائے گا ان باثر افراد کو پہلے نوٹسز جاری کیے تھے مگر باز نہیں آئے۔چیف آفیسر ٹاﺅن کمیٹی بچیکی سید یاسر علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر کی مختلف شاہراہوں، گلیوں ، بازاروں،فٹ باتھ کو روزانہ کی بنیاد پرٹاﺅن کمیٹی بچیکی کا عملہ صاف ستھرا بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلعی افسران ضلع بھر میں سرپرائز وزٹ کررہے ہیں اور جہاں ضرورت پیش آتی ہے وہاںمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یا ٹاﺅن کمیٹی کی زیر نگرانی عملہ سے فوری صفائی کروائی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہتر ین سہولیات سمیت پرسکون ماحول مہیاکیا جاسکے۔

Shares: