چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب،بلاول کریں گے اہم خطاب

0
51

چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب،بلاول کریں گے اہم خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے دنیا بھر کی 500 سے زائد سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اجلاس میں موجود عالمی سیاسی جماعتوں کے 10 ہزار سے زائد سیاسی کارکن اور نمائندے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہ راست سنیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر جمہوریہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب چین کی حکومت براہ راست نشر کرے گی

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین تعلقات کے دس برس مکمل ہو گئے،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کو بھی ایک سو سال مکمل ہو گئے دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کا عشرہ مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر ژی جنگ پنگ تقریب سے خصوصی ورچوئل خطاب کریں گے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کے قائدین اسلام آباد میں چینی صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خطبات سنیں گے پاکستان میں چین کے سفیر نانگ رانگ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے تقریب کی کارروائی دنیا بھر میں براہِ راست نشر کی جائے گی

پاکستان پر جتنا بھی دباوَ آئے گا ہم چین کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے، وزیراعظم

Leave a reply