ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
کراچی : ملک بھر میںآج شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔راستے محفوظ اور لوگ دھڑا دھڑ ان مجالس میں شرکت کررہے ہیں، کراچی اور لاہور مٰیں اس وقت بہت بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے
مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے گا۔موبائل سروس جزوی طور پر بندکی گئی ہے اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے متبال راستوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے
کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی زیر قیادت بر آمد ہوگا۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گے۔
مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ
شہرقائد میں جلوس کی گزر گاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی جائے گی جبکہ اہم و بلند عمارتوں کے اوپر شارپ شوٹرز بھی تعینات رہیں گے۔پولیس و رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔