ایوان صنعت و تجارت تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا

سکھر۔ (اے پی پی) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے نومنتخب صدر ملک رضوان الحق کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،جس میں نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر محمد عامر فاروقی، حاجی عبدالعزیز ہاشمانی، حاجی شیخ سلیم احمد (مرکنٹائل) انیس شمسی،حاجی احسان ملک، حاجی مناف میمن، حاجی نزیر میمن، اشوک کمار، عزیزالاسلام شمسی اور دیگراراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی نے نو منتخبصدر کو چھوٹے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے ایوان صنعت و تجارت کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی، جس پر نو منتخب صدر ملک رضوان الحق نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایوان صنعت و تجارت تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، انشاء اللہ ایوان صنعت و تجارت تمام مشکلات میں اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

Comments are closed.