نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو 3 جون کو دوبارہ طلب کرلیا،
یونس ڈھاگہ کو چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا .یونس ڈھاگہ کو اس سے قبل بھی نیب نے طلب کیا تھا اور وہ پیش ہوئے تھے، چینی سیکنڈل میں نیب نے دوبارہ سے سابق سیکرٹری تجارت کو طلب کیا ہے، 3 جون کو انہیں ضروری کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، یونس ڈھاگہ سے کمیٹی کی تمام میٹنگز کے منٹس بھی طلب کر لیے گئے، یونس ڈھاگہ کو سمریاں ، سفارشات اور پیپر ورک کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے نیب راولپنڈی نے سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو 28 اپریل کوطلب کیا تھا یونس ڈھاگہ 28 اپریل کو نیب راولپنڈی پیش نہیں ہوئے تھے
نیب بلوچستان کی کارکردگی کیسی رہی؟ سب سامنے آ گیا
چیئرمین نیب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر "مہربان” ہو گئے
واضح رہے کہ 23 مئی 2019 کو وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ، انہیں فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی