چینی قونصلیٹ حملہ کیس،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں بارے عدالت کا بڑا حکم

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصلیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی

عدالت نے 15مفروردہشتگرد اشتہاری قرار دے دیئے، عدالت نے ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.،مفرور ملزمان میں کالعدم بی ایل اے کے حربیار مری،علی دادبلیدی کمانڈر شریف ،راشد حسین اور سمیر شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ مفرورملزمان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد ضبط کی جائے،ملزمان کے خاکے بناکر آویزہ کیے جائیں،پولیس نے عدالت میں بتایا کہ دہشتگردوں کوبھارتی ایجنسی را نےمالی معاونت کی ،عبدالطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبروزیردفعہ 164 بیان قلمبند کرایا ہے،

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی،ملزمان نے چینی قونصلیٹ پر حملے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد فراہم کیا، ملزمان نے وقوعہ سے قبل چینی قونصلیٹ کی ریکی بھی کی ،مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا،

Leave a reply