باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ہوئی ہے
عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی- ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ان کی متاثرکن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور عوامی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے مابین قابل ِ ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید پروان چڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔